دشت میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم گرفتار

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)دشت میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والادرندہ صفت ملزم گرفتاردو دن کے ریمانڈ کے بعد اعتراف جرم کرلیااور لیویز انتظامیہ دشت نے بچے کو ورثاء کے حوالے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت فریدہ ترین،تحصیلدار دشت بابو ظریف کرد کی زیرنگرانی میں لیویز رسالدار دشت محمدایوب بنگلزئی،نائب رسالدار احمدشاہ،نائب رسالداراخترمحمد بنگلزئی بمعہ لیویز نفری نے چھاپہ مارکر ملزم کو 24 گھنٹے کے اندراندر گرفتا کرلیا بارہ سالہ بچہ ولی اللہ کے ورثاء نے 18 مارچ بروزجمعہ کوتھانہ دشت میں اطلاع دی کہ ہمارا بچہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گیا تھا اور تال حال لاپتہ ہے لیویز انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیکر بچہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کرالیا اوربچے کونذدیکی میڈیکل سنٹر میں ابتدائی رپورٹ کیلیے ریفر کردیا میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کے ساٹھ اجتماعی جنسی زیادٹی کی گئی تھی جس کے بعد لیویز انتظامیہ دشت نیمخلتف مقامات پر چھاپہ مار کر مرکزی ملزم انعام الحسن ولدمحمدالیاس قوم لہڑی ساکن تیرہ میل دشت کو گرفتار کرلیا گیا ملزم نے دودن کے ریمانڈ کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا اور واقعہ میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی نشاندہی بھی کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین،تحصیلدار دشت بابوظریف کرد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے درندہ صفت کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچاکر سخت سے سخت سزادی جائے گی تاکہ آہندہ اس طرح کا واقعہ رونماء نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ لیویز انتظامیہ دشت ہمیشہ امن وامان اورایسیجرائم کے روک تھام کیلیے کوشان رہی گی۔آخر میں بچے کے ورثاء اور ان کے رشتہ داروں نیاے سی آفس آکر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین اور لیویز انتظامیہ دشت کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے موصوفہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے