اپوزیشن کو عوامی مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر قوم کی خدمت کرنی چاہتی ہے تو اسکا بہترین طریقہ گورننس میں خامیوں کی نشاندہی،قانون اور پالیسی سازی میں حکومت کی معاونت کرنا ہے،اپوزیشن قائمہ کمیٹیوں، قانون سازی کے ایوانوں میں اپنا کردار ادا کرے، یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس قوم کی خدمت کرنے کا بہترین طریقہ حکمرانی میں پائی جانی والی خامیوں کی نشاندہی ہے اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں میں موثر کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قانون سازی اور پالیسیاں بنانے میں حکومت کو مشاورت دے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوامی مسائل کواجاگر کرنے کے لئے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں صوبے کا پہلا کینسر ہسپتال زیر تعمیر ہے ہسپتال کی تعمیر کے کام کی مستقل نگرانی کی جارہی ہے ہسپتال بہترین معیار کے ساتھ ساتھ بروقت تعمیر کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے دو سال قبل شروع کیا گیا زغفران کی کاشت کا عمل اب بہتر اور کامیاب ہورہا ہے زعفران مہنگی ترین فصل ہے جسکے 5گرام کی قیمت 200ڈالر ہے موسمی اعتبار سے کوئٹہ، مستونگ، لورالائی کے کاشت کار اس فصل کو لگا کرفائدہ حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلی بار ٹاؤن کی سطح پر نئے طرز پر سڑکیں تعمیر کر رہی ہے سڑکوں کی تعمیر میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے