صوبائی حکومت اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے،نوابزادہ طارق مگسی

گنداواہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ طارق خان مگسی،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی،ضلعی صدر بی اے پی چیف سردار جلال خان لاشاری،نوجوان لیڈر نوابزادہ احمد خان مگسی،نوابزادہ جعفر خان مگسی،تحصیل گنداواہ کے صدر سید صفدر علی شاہ حسینی،ترجمان بی اے پی جھل مگسی و مگسی پینل ایڈووکیٹ سید ولایت حسین شاہ و دیگرز مگسی پینل کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی بہار کی آمد پر رنگوں کا تہوار ہے جس سے خوشی اور امن کا پیغام پھیلتا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ ہم ہندو کمیونٹی کے اس خوشیوں کے تہوار میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے