بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی اسمبلی کی سیکور ٹی سخت کر دی گئی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبائی اسمبلی کی سیکور ٹی سخت کر دی گئی غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابند ی عائد جبکہ عملے کو بھی الر ٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی، جمعرات کو بلو چستان اسمبلی سیکر ٹریٹ کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق اسمبلی سیکر ٹریٹ کے گیٹ پر دوران چیکنگ تعینات استقبالیہ کلر کس اور سیکو رٹی ڈیوٹی پر مامور کسی بھی اہلکار کو جائے تعیناتی پر غیر حاضر پا یا گیا تو اس اہلکار کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی، اعلامیہ کے مطابق سیکو رٹی ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر نے کے سا تھ سا تھ انہیں 21مارچ بروز سموار سے حاضری کو یقینی بنا نے کی ہد ایت کی گی ہے، اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ بلو چستان صوبائی اسمبلی سیکر ٹریٹ وایم پی ایز ہاسٹل کی فول پروف سیکو رٹی انتظامات کو یقینی بنا نے کی خاطر کسی کو بھی بغیر جامہ تلا شی، چیکنگ کے اسمبلی سیکر ٹریٹ و ایم پی ایز ہا سٹل کے اند داخل نہ ہو نے دیں اور نہ ہی کسی غیر متعلقہ شخص اور پرائیویٹ گاڑیوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہو گی، اسمبلی سیکر ٹریٹ و ایم پی ایز ہاسٹل کے تمام ان گیٹ /بیر یر بند رکھے جائیں گے، اعلامیہ کے مطابق تمام محکموں کے آفیسران وہلکاران کی شنا خت کے بعد اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ کی اجازت ہو گی اور آنے والے اجلاس کے دوران بھی مذکورہ بالا ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کو یقینی بنا یا جا سکے۔