کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل رہیں گے، میر نصیب اللہ مری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل رہیں گے، تعلیمی ادارے ناگزیز وجوہات کی بنا پر دو روز کیلئے بند کئے تھے،یہ بات انہوں نے جمعرا ت کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلنے کا فیصلہ امن وامان کے اجلاس کے بعد کیا گیا،کوئٹہ میں میٹرک کے امتحانات آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے،واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے گزشتہ شب تعلیمی ادارے 17اور18مارچ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔