پشتونخوا وطن کے تمام عوام کو تاریخی جرگے کے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر خیبر پشتونخوا کے تاریخی شہر بنوں کے پشتون قومی جرگے کے انعقاد کو پشتون افغان ملت کی قومی تاریخ کا ایک عظیم الشان اور تاریخی کامیاب جرگہ قرار دیتے ہوئے اس جرگے کے تمام شرکاء کا تہہ سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اور پشتون افغان ملت اورپشتونخوا وطن کے تمام عوام کو اس تاریخی جرگے کے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نمائندہ پشتون قومی جرگے میں پشتونخوا وطن کے تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں کے اکابرین ہمارے عوام کے قومی مشران، علماء کرام، اراکین پارلیمان، تمام علاقوں کے سماجی حلقوں کے نمائندگان،مایہ ناز قومی اسکالرز، ادیبوں، دانشورز، وکلاء، اساتذہ، طلباء، صحافیوں،تاجروں، زمینداروں اور پشتونخوا وطن میں آباد لسانی اقلیتوں ہر مکتبہ فکر اور ہر پیشے کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس چار روزہ پشتون قومی جرگے میں پشتون افغان ملت اور پشتونخوا وطن کے تمام اہم قومی مسائل اور درپیش سنگین مشکلات قومی محکومی، ملی وحدت، ملی تشخص، قومی واک واختیار، پشتونخوا وطن کے بیش قیمت قومی وسائل پر حق ملکیت سے محرومی، مسلط کردہ چالیس سالہ انسانیت سوز اور خونریز جنگ کی تمام تباہ کاریوں، لاکھوں کی تعداد میں پشتون افغان عوام کی قتل عام،شہروں، بازاروں اور گھروں کی تباہی،اربوں روپے کے نقصانات، ہزاروں افراد کی جبری طور پر لاپتہ کرنے،لاکھوں عوام کو اپنے علاقوں اور گھروں سے دوسرے علاقوں میں ہجرت پر مجبور کرنے، تاریخی آزاد افغانستان کے ملی استقلال، ملی حاکمیت،ارضی تمامیت کو یقینی بنانے، ڈیورنڈ لائن پر خاردار تار کے ذریعے ایک صدی سے زیادہ آزادانہ آمدورفت میں رکاوٹ اور تجارت بند کرنے کی پالیسی پر گہری تشویش اس رکاوٹ کو فوری ختم کرنے، آزادانہ آمدورفت اور تجارت بحال کرنے، افغانستان کے جاری بحران کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ،دنیا کے تمام جمہوری ممالک اور انسانی حقوق کے تنظیموں کی ذمہ داری قرار ردینے کہ وہ افغانستان میں شدید غذائی قلت کے حوالے سے نوٹس لینے اور فوری انسانی خوراک افغانستان پہنچانے جیسے اہم قومی موضاعات زیر بحث آئے۔ جرگے کے قومی نمائندہ شخصیات نے مسائل کے حل کیلئے اہم تجاویز پیش کیئے اور جرگے کے شرکاء نے قومی ہم فکری اور قومی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جرگے سے تمام علاقوں اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندوں نے خطاب کیا۔اور سیر حاصل بحث اور غور فکر کے بعد بنوں کے اس تاریخی پشتون قومی جرگے نے پشتون افغان ملت اور پشتونخوا وطن کے تمام عوام کو درپیش قومی مسائل کے حل اور قومی مطالبات کے حوالے سے تاریخی قومی اعلامیہ کی منظوری دی اور جرگے کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس تاریخی پشتون قومی جرگے کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ پارٹی بیان میں بنوں کے غیور عوام کی جانب سے قومی جرگے کے ہزاروں مہمانوں کی رہائش اور مہمان نوازی کا بندوبست کرنے اور مختلف افراد کی جانب سے جرگے کے انتظامات کیلئے مالی تعاون کرنے والوں اور جرگے کے انتظامات اور خدمات میں حصہ لینے والے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی استقامت اور انتھک محنت اور انفرادی واجتماعی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان ٹرانسپورٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی میں تعاون کرتے ہوئے قومی فرض کی ادائیگی میں اپنی ذمہ داری کو پورا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے