یوم پاکستان کی مناسبت سے کوہلو میں ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر)یوم پاکستان کی مناسبت سے کوہلو میں ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کی جانب سے یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا رنگارنگ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی اور ونگ کمانڈر ایف سی میوند رائفل کرنل مقتدا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ فیتہ کاٹ کر اور گیند کو اسٹروک لگا کر فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی کوہلو قربان علی مگسی نے کہا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ،محکمہ کھیل اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں گے نوجوانوں کے درمیان کرکٹ،فٹبال،والی بال ودیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر کی خصوصی ہدایت اور ایف سی میوند رائفل کے اشتراک سے اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد سمیت نائٹ میوزیکل شو کا اہتمام بھی کیا جائے گا مقامی لوک فنکاروں کو موقع دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کوہلو میں یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں شہریوں اور کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت نے یہ پیغام دیا ہے کہ کوہلو کے نوجوان کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں اسپورٹس فیسٹیول میں تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو یکساں مواقع دیئے جائیں گے کوہلو کے نوجوان کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں جبکہ امن وآشتی کے اس سپورٹس فیسٹیول میں بھرپور شرکت کرکے دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے کہ یہاں کے لوگ امن اور ترقی پسند ہیں بلکہ یوم پاکستان کو جوش و خروش اور بھرپور طریقے سے منارہے ہیں جو لوگوں کی ملک سے وابستگی اور والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس فیسٹیول سے کوہلو کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرکے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ان میں نکھار پیدا کرنا بھی ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں نوجوان نسل پر زور دیتے ہوئے قربان علی مگسی نے کہا کہ وہ مثبت سوچ اور رویوں کو اپناکر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں آخر میں ڈپٹی کمشنر نے منتظمین کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ کوہلو یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو آنے والے دنوں میں اسی طرح کامیاب بناکر مثالی کردار ادا کرئے گی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں اور شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے موقع پر رسالدار میجر شیر مری، عثمان شاہ، ایس ایچ او میر حق نواز حسنی، اسپورٹس آفیسر جمعہ خان، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ، میر بالو خان، حاجی میر، مصری خان،عمر فاروق و دیگر موجود بھی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے