بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.45 فیصد ریکارڈ،5 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.45 فیصد ریکارڈ،5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35447 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35027 ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہے جن میں سے ہائی فلو کے 1 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 378 اموات ہوچکی ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے