پشین، ڈاکووں نے مقامی جیولر سے گن پوائنٹ پر1 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کرفرار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشین شہر میں دن دھاڑے چھ مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے مقامی جیولر کے دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر مبینہ طور پر ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مزاحمت کرنے پر ڈاکووں کی فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ انجمن تاجران رحیم آغا گروپ نے پولیس تھانہ سٹی پشین کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دن دھاڑے پشین شہر کے وسط میں واقع جیولری شاپ میں داخل ہونے والے 6 مسلح نقاب پوش ڈاکووں نے مبینہ طور پر جیولری شاپ پر بیٹھے ہوئے دکان کے مالک محمداجمل کو یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کردی، اور ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سونا لوٹ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔اس دوران جیولری شاپ کے مالک نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران رحیم آغا گروپ نے سٹی پولیس تھانہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور ڈاکووں کی فوری گرفتاری کا الٹی میٹم دیا، جس پر ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی نے دھرنا پہنچ کر انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے اوراحتجاج ختم کردیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی پشین عبدالحلیم اچکزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ پشین پولیس نے جائے وقوع سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات اکا آغاز کر دیا ہے۔ اور پشین سے ملحقہ مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے