عمران خان کوخواب میں بھی مولانا فضل الرحمن،آصف زرداری اورشہباز شریف نظرآتے ہیں،مولانا عبد الغفور حیدری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکر ٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مطلوبہ تعداد سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے حکومت کی اتحادی جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو اپوزیشن کامیاب ہوجائے گی،وزیر اعظم کے رویہ کے باعث ہر سیاسی جماعت ان سے نجات چاہتی ہے،صدقے جاؤں عدالت کے جو عمران خان کو صادق و امین قراردے رہے ہیں،شیخ رشید احمدپاکستان کے نام نہاد وزیرداخلہ ہیں، یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں جے یو آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی توہین کرنا وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا لیکن وہ مسلسل ایسا کررہے ہیں انسان کی تربیت اسکی کفتگو کا پتہ دیتی ہے اب تو عمران خان کو خواب میں بھی مولانا فضل الرحمن،آصف زرداری اور شہباز شریف نظر آتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے لانگ مارچ اور دھرنا دیا تو چند ہزار لوگ ہی انکے ہمراہ تھے لیکن جے یو آئی کے ملین مارچ میں لاکھوں لوگ تھے جنہوں نے پرامن احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے میں بچیوں کی عظمت دری ہوئی،عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کی کال دی تھی روز اول سے جو یو آئی نے ایسی کوئی کال نہیں دی عمران خان نے کہا تھا کہ شیخ رشید کو چپڑاسی بھی نہ رکھو گا لیکن آج موصوف انکے وزیر داخلہ ہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ بھی تحریک انصاف نے ہی کیا تھا حکمران بدزبانی کرکے ملک میں اشتعال پھیلانا چاہتے ہیں نوجوانوں کو سبز باغ دکھانے کیلئے ایک کروڑ نوکریاں اور گھر دینے کے جھوٹے وعدے کئے گئے حکمرانوں کا کوئی دعویٰ سچا ثابت نہ ہوسکا ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے ہر پہنچا دیا گیا حکمران سعودی عرب سے زکوٰۃکی رقم مانگنے گئے تھے بھلا کھبی پاکستان جسی بڑی ریاست بھی زکوٰۃ کے پیسوں سے چل سکتی ہے چار سالوں میں کچھ نہ کرسکنے والے حکمران ایک سال میں کیا کرینگے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیابی سے ہمکنار ہوگی حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے متحد ہے انہوں نے کہاکہ شیخ رشید دس سال کی بجائے صرف دس دن انتظار کرلیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ ایئر پورٹ پر شیخ رشید کے ساتھ کوئی سیلفی نہیں بنائی وہ کون سے کعبہ کے پیش امام ہیں شیخ رشید کو ائیر پورٹ پر بھی کہا تھا کہ انہوں نے ادارے کاتقدس پامال کیا ہے پہلے وزیر اعظم اور پھر اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا ٰئی جائے گی انہوں نے کہاکہ حکومتی اتحادیوں سے رابطے ہیں کسی نے کوئی شرط نہیں رکھی بلکہ مثبت ردعمل دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اب فحافشی کو پھلانے والے حکومت میں ہیں،انہوں نے کہاکہ صدقے جاؤں عدالت کے جو عمران خان کو صادق و امین قراردیرہے ہیں