عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو چکی اعلان ابھی باقی ہے،چنگیز جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سے عمران خان کو معلوم ہوگیا ہے کہ اب انکا اقتدار ختم ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی کے کامیاب عوامی مارچ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام بھی اب سلیکٹڈ حکومت سے تنگ آچکے ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان جس قسم کی زبان اور دھمکی آمیز تقاریر کر رہے ہیں ا س سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور اب انکے آس پاس کے لوگ بھی ایک،ایک کر کے فرار ہور ہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا وقار مجروح کر کے عمران خان کیا پیغام دے رہے ہیں کیا ایک وزیراعظم اور اداروں کے سربراہان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو سیاسی جلسوں میں بتایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو چکی اعلان ابھی باقی ہے،انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو احساس ہی نہیں کہ کس طرح وہ خود اپنا مذاق بنا رہے ہیں، خان صاحب کے حالیہ بیانات سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اب بنی گالا روانہ ہونے کے قریب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے