تہذیب واخلاق کی دھجیاں اڑانے والے وزیر اعظم کے منصب کو بے توقیر بنادیا، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سعدااللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو حاجی صالح محمد مولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا کہ تہذیب واخلاق کی دھجیاں اڑانے والے وزیر اعظم کے منصب کو بے توقیر بنادیا، گالم گلوچ اور بدزبانی سے گھروں میں چھوٹے بچوں تک ماحول خراب کردیا متحرک کارکنوں نیقائد کے ایک اشارے پر کٹھ پْتلی کو چاروں شانوں چت کردیا، اراکین پارلیمنٹ پر تشدد کا حساب لیا جائے گا۔ عمران خان اقتدار کی کرسی کو لڑکھڑاتے دیکھ کر غنڈہ گردی پر اتر آئے۔ قائد پی ڈی ایم کے حکم پر آدھے گھنٹے میں پورے ملک میں احتجاج کے سیلاب نے رعونت اور تکبر کے نشے میں دھت حکمران کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ انہوں نے کہا کہ رات کو کٹھ پْتلی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز پر دھاوا بولنے، اراکین اسمبلی کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم اور ضلعی جماعت کی اطلاع پر چند لمحوں میں کوئٹہ کے کارکنوں نے جس انداز میں شہر کو احتجاج کا مرکز بنایا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایسے بیدار اور متحرک کارکنوں کی طاقت کی بنیاد پر کٹھ پْتلی حکومت چاروں شانوں چت ہوکر الٹی میٹم کا اعلان ہوتے ہی تمام اراکین اسمبلی اور انصار الاسلام کے رضاکاروں کو رہا کرنے پر مجبور ہوئی۔ آج تمام کارکنان اس عظیم الشان فتح پر مبارکباد کے مستحق ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے