آصف زرداری کا نواب زہری کو فون،پی پی میں شمولیت کی دعوت
کراچی:پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا نواب ثناء اللہ زہری سے ٹیلی فونک رابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت اور اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ٹیلی فونک رابطہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی دریں اثناء پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے گزشتہ روز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سمیت 21سابقہ اراکین اسمبلی جیالوں کے کاروان کا حصہ بن جائینگے ان کی شمولیت سے پاکستان جمہوری تحریک سے کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگا بلکہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے نا اہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔