امریکی صدر کا روس سے تیل خریدنے پرپابندی کا اعلان

امریکی صدرجو بائیڈن نے روس سے تیل خریدنے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ روس سےتیل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ اس پابندی کا مقصد روس پر دباو ڈالنا ہے تاکہ وہ یوکرین جنگ بند کرے۔

وائٹ ہاوس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر رہے ہیں، جس کا مطلب روس کا تیل امریکی بندرگاہوں پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس اقدام سے صدر پیوٹن کو ایک بڑا دھچکہ لگے گا۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے تیل اور گیس پر پابندی عائد کی گئی تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ یورپین ممالک اپنی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روسی گیس پر انحصار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے