گڈانی، بحری جہازمیں آگ بھڑک اٹھی تین مزدورجھلس کرزخمی

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ بڑی تباہی سے بچ گیا مبینہ طور پر خطرناک کیمیائی مواد والے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تین مزدور جھلس کر زخمی جہاز میں کیمیائی مواد کی موجودگی کی وجہ سے متعلقہ اداروں نے پابندی عائد کی تھی پھر جہاز کو اجازت کیسے ملی محکمہ تحفظ ماحولیات حکام موقف دینے سے انکاری. اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ پیر کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 پر لنگر انداز متنازعہ بحری جہاز میں دوران کام اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ سے جھلس کر تین مزدور زخمی ہوگئے جنکو ہسپتال منتقل کردیا گیا آگ پر قابو پانے کے لیے حب سے فائربرگیڈ طلب کی گئی جسکو پہنچتے وقت لگی واضع رہے کہ مذکورہ بحری جہاز کو محکمہ تحفظ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ صوبائی اداروں کی جانب سے خطرناک کیمیائی مواد کی موجودگی کی وجہ سے پابندی عائد کی تھی لیکن اس کے باوجود پلاٹ مالک نے جادوئی کمال دکھا کرمذکورہ متنازعہ بحری جہاز کو لنگرانداز کرکے کام کی اجازت حاصل کرکے کام شروع کردیا زرائع کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی پلاٹ نمبر 60 سب سے زیادہ متنازعہ پلاٹ ہے جس پر پہلے بھی متعدد واقعات ہوچکے ہیں اور اس بار بھی شپ یارڈ تباہی سے بال بال بچ گیا پلاٹ نمبر 60 پر لنگرانداز جہاز میں آتشزدگی کے بعد مذکورہ متنازعہ جہاز پر کام کی اجازت کس بنیاد پر دی گئی محکمہ تحفظ ماحولیات حکام نے موقف دینا ضروری نہیں سمجھا جبکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ سے لاکھوں روپے ٹیکس لینے والے میونسپل کمیٹی گڈانی کے پاس فائربرگیڈ تک نہیں حب سے طلب کی جاتی ہے جو کہ میونسپل کمیٹی گڈانی کے حکام کی کاکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے