آسٹریلیا میں شدید بارشوں اور سیلاب میں 17 افراد ہلاک

سڈنی(ڈیلی گرین گوادر) آسٹریلیا میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقوں میں داخل ہوکر بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں ایک ہفتے سے مسلسل بارشیں جاری ہیں جس کے باعث ڈیم ٹوٹنے اور ندی میں طغیانی آنے سے سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔سیلابی ریلے، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنے علاقوں میں پھنس گئے۔ ریسکیو اداروں نے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریلیف کیمپس بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے سڈنی سمیت کئی شہروں میں نئے موسمی سسٹم کے باعث مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے سیلاب کا بھی خطرہ بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے