ساڑھے تین سال بعد دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں پانی بحال ہوگیا
دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)ساڑھے تین سال بعد دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں پانی بحال ہو گیا،تفصیلات کے مطابق دالبندین کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال سے زائد عرصہ ہوچکا تھا کہ ضلع کے واحد طبی مرکز دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں صاف پینے اور زیر استعمال پانی کی بحران کا شکار تھا،سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان بی اے پی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے ساڑھے تین سال کا مسئلہ تین دن میں متعلقہ محکمہ نے حل کردیا متعلقہ محکمہ نے 55 کے قریب پانی کے پائپ لائن تین دن میں بچا کر دالبندین پرنس فہد ہسپتال میں پانی کو بحال کردیا، عوامی حلقوں اور ہسپتال عملہ نے میر اعجاز خان سنجرانی کی عوامی مسائل کو بغیر کسی اقتدار اور عہدے کے حل کرنا خوش آئند اقدام ہے،میر اعجاز خان سنجرانی ہمیشہ اپنی ذاتی کوششوں سے صحت ودیگر مسائل کو حل کرنے میں کوشاں نظر آتے ہیں