بلو چستان کے ملازمین کی تنخواہوں میں رننگ بیسک پے سکیل پر 25فیصد اضافہ کیا جائے،حاجی عبد اللہ صا فی

کوئٹہ(این این آئی) آل پاکستان کلر کس ایسو سی ایشن (ایپکا) بلو چستان کے جنرل سیکر ٹری حاجی عبد اللہ خان صا فی نے کہا ہے کہ سابق اور موجودہ وزراء اعلیٰ بلو چستان نے ٹیکنیکل ملازمین کی اپ گر یڈ یشن کی منظوری تو دی لیکن منظور شدہ با قی ماندہ ٹیکنیکل اسٹاف کی اپ گر یڈیشن ابھی تک سر د خانے کی نظر ہے، ڈسپنسری ریڈ کشن الاؤنس کی مد میں بلو چستان کے ملازمین کی تنخواہوں میں رننگ بیسک پے سکیل پر 25فیصد اضافہ کیا جائے، کوئٹہ میں کلرکس ہاؤ سنگ اسکیم کی الاٹمنٹ و قبضہ و دیگر اضلاع میں ہاؤسنگ سکیم کے لئے زمین الاٹ کی جائے، اگر ہما رے مطالبات پر 15مارچ تک پیش رفت نہیں ہو ئی تو 17مارچ کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دفاتر میں قلم چھوڑ احتجاج کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو سینئر نائب صدر حاجی اصغر علی بنگلزئی کے ہمر اہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ایپکا نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے کا فی مشکلات بر داشت کی ہیں لیکن اصولوں پر کبھی سودے با زی نہیں کی، ہما رے چند مسائل تو حل ہو گئے لیکن کچھ ابھی بھی حل طلب ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق اور موجودہ وزراء ااعلیٰ بلو چستان نے ٹیکنیکل ملازمین کی اپ گر یڈ یشن کی منظوری تودی لیکن وہ منظور شدہ با قی ماندہ ٹیکنیکل اسٹاف کی اپ گر یڈیشن ابھی تک سر د خانے کی نظر ہے، سابقہ حکومت کو بھی وقتاً فوقتاً اپنے جائز مطالبات پر مبنی جا رٹر آف ڈیمانڈ پیش کر تے رہے ہیں لیکن آج تک ان پر عمل در آمد نہیں ہوا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اضا فی تعلیمی انکر یمنٹ کی دوبا رہ بحالی، پر موشن کے لئے گر یجو یشن کی شرائط کا فی الفور خاتمہ، ملازمین دشمن بیڈ ایکٹ 2011کا فی الفور خاتمہ،تعلیمی ایکٹ 2018میں کلر یکل اسٹاف کو شامل کر نا سمجھ سے بالا تر ہے لہٰذا اکلر یکل اسٹاف کو اس ایکٹ سے مستشنیٰ قرار دیا جائے، ایپکا کوسیکر ٹریٹ کے بلڈنگ میں تین کمرے الاٹ کئے جائیں، ایپکا عہدیداران کے تبادلے لئے نو ٹیفیکیشن کی دوبا رہ بحالی، واساملازمین کے 16ماہ سے اور ٹائم اور2ماہ کی تنخوائیں فوری ادا کی جائیں، ملازمین کے سروس بک فکسیشن، ریٹائر منٹ، جی پی فنڈوغیر ہ جیسے تمام اختیارات کو ضلعی سطح پر منتقل کئے جائے، انہوں نے کہاکہ اگر ہما رے مطالبات پر 15مارچ تک پیش رفت نہیں ہو ئی تو 17مارچ کو تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دفاتر میں قلم چھوڑ احتجاج کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے ہر طبقہ متاثرہو رہا ہے، احتجاج کرنا ہما را حق ہے ہم کسی کو دھمکی نہیں دے رہے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف سیا سی پارٹیوں کاکوئی کر دار نظر نہیں آرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے