اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، پرویز الہٰی
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) ااسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی اپوزیشن کی پھرتیوں سے متعلق کہنا ہے کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا، دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابال آتا ہے ۔ ابال آ جائے پھر بتائیں گے۔پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے مسودہ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے ، تحریک اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائے جانےکا امکان ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے مایبن اس بات پر بھی اتفاق ہوگیا ہے کہ ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وزیراعظم ن لیگ اور اسپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی سے ہوگا۔