بلوچستان کے عوام نے بد امنی پر ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی ہے،سردار محمد صالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے بلوچستان کے عوام نے بد امنی پر ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دی ہے ہم ترقی کی منازل طے کریں گے، یہاں جاری ایک مذمتی بیان میں سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے میں پولیس افسر سمیت شہریوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں انکے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے