بلو چستان میں کورونا وائرس کا شکار ایک مریض جاں بحق، 5نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کا شکار ایک مریض جاں بحق، 5نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35357ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5اضلاع سے کوررونا وائرس کے 5نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 35357ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے12 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34923ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد58ہے جن میں سے3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے3کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح1.39 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے360ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ100افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 376اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے