بلوچ کلچرڈے بلوچستان کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگرکرنے کا دن ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچ کلچرڈے بلوچستان کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگرکرنے کا دن ہے، بلوچستان نہ صرف رقبے کے لحاظ سے بہت بڑا ہے بلکہ تہذیب اور ثقافت کے حوالے سے بھی وسیع ہے، یہ بات انہوں نے بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہاکہ بلوچ نہ صرف مہمان نواز ہے بلکہ اپنی ثقافت کے ذریعے خوشیوں میں سب کو شریک کرنے کی استداعت بھی رکھتے ہیں، بلوچستان مختلف قبائل اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے، انہوں نے کہاکہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی، روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔