علمائے کرام کے زیر ِ سایہ قرآن و حدیث کی تعلیم عام ہورہی ہے،مولانا عبدالوہاب شاہوانی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)مدرسہ جامعہ اسلامیہ جعفر طیار (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) خضدار کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ جلسہ عام وتقریب ختمِ بخاری شریف منعقد ہوا،جس میں علمائے کرام اور قبائلی شخصیات نے شرکت کی۔ سالانہ تقریب ختم بخاری شریف وجلسہ عام کی صدارت جامعہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد اللہ شاہوانی کررہے تھے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا جس کی سعادت قاری منظور احمد مینگل نے حاصل کی۔جامعہ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے شیخ الحدیث استاذ العلماء مولانا علامہ مفتی محمد زیب مدظلہ العالیہ نے جامعہ اسلامیہ جعفر طیار کی ختم بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالوہاب شاہوانی، جے یوآئی تحصیل خضدار کے ناظم عمومی مولانا عبدالجلیل محمدشہی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ و سابق ایم این اے مولانا سائیں قمر الدین پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان حافظ حمداللہ جے یوآئی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وڈیرہ غلام سرور موسیانی جے یوآئی خضدار کے ضلعی سرپرست سردار علی محمد خان قلندرانی جمعیت علماء اسلام خضدار کے ضلعی نائب امیرمولانا محمد اسحاق شاہوانی جے یوآئی خضدار کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا سائیں خلیل احمد شاہوانی، جے یوآئی تحصیل نال کے نائب امیر مولانا رحمت اللہ مینگل جے ٹی آئی خضدار کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ بلال احمد مردوئی نے خطاب کیانے جامعہ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پورے عالم اسلام کے لئے سعادت ہے کہ علمائے کرام کے زیر ِ سایہ قرآن و حدیث کی تعلیم عام ہورہی ہے اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں علمائے کرام علم دین اور حفاظ کرام قرآن پاک حفظ کرکے قرآن و سنت کی ترویج کررہے ہیں۔ ان دینی اداروں نے ہمیشہ ملک و ملت کی حفاظت کی ہے اور ملک کی سلامتی کے لئے جدوجہد کی ہے اس کے باوجود دینی اداروں اور علمائے کرام کے لئے عرصہ حیات تنگ ہوتا رہاہے ہر حکومت نے دینی اداروں کے منتظمین اور اس میں پڑھنے والے طلباء کے لئے مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان کے پسماندہ اضلاع میں غریب افراد کی بچوں اور بچیوں کو تعلیم دینا ایک عظیم جہد ہے اور یہ خدمت یہاں کے علمائے کرام سرانجام دے رہے ہیں۔ مقررین نے مدرسہ جعفر طیار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مدیر مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی کی خدمات کو بھی سراہا کہ جنہوں نے مختصر مدت میں جامعہ کو ایک اعلیٰ مقام دیا اور آج اس جامعہ سے طلباء و طالبات درس حدیث مکمل کرکے علم سے فیض یاب ہورہے ہیں، شاعر اسلام وشاعر جمعیت الحاج حافظ غلام اللّٰہ، شاعر جمعیت حافظ عبدالکبیر شاہوانی نے اپنے منظوم کلام کے زریعہ بہترین انداز سے شرکاء کے سامنے دینی ترانہ پیش کیا۔جے یوآئی بلوچستان کے سرپرست سینیٹرمولانا فیض محمد سمانی، استاذ العلماء امام الصرف ونحو مولانا عبیداللہ خضداری، حافظ محمد نصیب مینگل، جے یوآئی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل جے یوآئی خضدار کے ضلعی نائب امیرمولانا مفتی عبدالقادر شاہوانی،مولانا عبدالغفار شاہوانی مولانا محمد اسماعیل شاہوانی مولانا محمد نصیب عمرانی مولانا محمد ابراہیم قلندرانی مولانا محمد عمر لسبیلہ مولانا فضل الرحمان صدیق مینگل، حافظ مسعود احمد شاہوانی جے یوآئی تحصیل خضدار کے سرپرست مولانا نور اللہ سمانی،جے یوآئی تحصیل خضدار کے نائب امیر مولانا محمودالحسن قمر، جے ٹی آئی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر حافظ جمیل احمد ابرار ودیگر جید علماء کرام،جھالاوان کے قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ نے جامعہ جعفر طیار خضدار کے سالانہ تقریب میں خصوصی شرکت کی۔جامعہ اسلامیہ جعفر طیار خضدار کے زیر اہتمام سالانہ تقریب ختمِ بخاری شریف وجلسہ عام کے اختتام پرجے یوآئی تحصیل خضدار کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جامعہ کے مدیر مولانا عبدالصمد قاسمی نے کلمات تشکر ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے