بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری لانگ مارچ نا اہل اور بے حس حکمرانوں نے نجات کیلئے ہے،کرن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماکرن بلوچ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری لانگ مارچ نا اہل اور بے حس حکمرانوں نے نجات کیلئے ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک مارچ پارٹی کا مارچ نہیں بلکہ عمران خان حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ایک عوامی احتجاج ہے اسی لئے اس کا نام ہی عوامی مارچ ہے جس میں حکومت کی پالیسی کے ستائے ہوئے لوگ شرکت کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ’اس مارچ میں ہاری اور کسان شریک ہیں جن کو حکومت نے کھاد پر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا وہ مزدور جن کو پورا معاوضہ نہیں ملتا وہ دفتر جانے والے افراد جو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں وہ سب اس مارچ میں شرکت کریک ہیں، انہو ں نے کہا کہ کراچی، ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام نے ’گو سلیکٹڈ گو‘ کا فیصلہ سنادیا جبکہ تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سے وزیراعظم عمران خان نے گھبرانا شروع کردیا ہے،نااہل حکومت کے تابوت میں یہ لانگ مارچ آخری کیل ثابت ہوگا، لانگ مارچ حکومت کے خاتمہ کے لئے اسلام آباد کا رخ کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے