حکومت نے ڈھائی سو ارب روپے سبسڈی دی ہے، پیٹرول 4 ماہ تک مہنگا نہیں ہوگا : پرویز خٹک

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہےکہ وزیر اعظم پاکستان قوم سے خطاب میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی جبکہ نوجوانوں کو وظیفہ دینے کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب میں 4 چیزیں شامل ہوں گی، عمران خان پیٹرول، بجلی اور گریجویٹ افراد کے حوالے سے بات کریں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول 10 روپے سستا کردیا جائے گا، اس مد میں حکومت نے ڈھائی سو ارب روپے سبسڈی دی ہے، پیٹرول 4 ماہ تک مہنگا نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی سطح پر حالات ٹھیک ہوگئے تو پیٹرول کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے