کوئٹہ،غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون قتل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مبینہ طورپر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا گیا، پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ مل صدام پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خا تون کو قتل کر دیا، پو لیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیاہے، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا،جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے