عدم اعتماد سے متعلق شہباز شریف، سردار اختر مینگل کےدرمیان ملاقات
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان تحریک عدم اعتماد سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ نے صدر شہباز شریف نے کہا کہ جب تياری مکمل ہوگی تب عوام کی خواہشات کے مطابق عدم اعتماد لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سياسی حالات انتہائی خطرناک صورتحال اختيار کر چکے ہیں اور کرپشن کی اب کوئی انتہا نہيں رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اختر مینگل سے بہت پرانا تعلق ہے، انکے ساتھ پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورتحال جبکہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سياسی اور معاشی حالات پر بھی گفتگو ہوئی، چھوٹے صوبوں کے حق کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق گفتگو ہوئی ہے، پی ڈی ايم جماعتوں کا عدم اعتماد سے متعلق ہوم ورک مکمل ہوگيا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظرانداز کرنے کی وجہ سے بلوچستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں، بلوچستان کا مسئلہ روز اول سے سياسی ہے اور مسئلہ سياسی طريقے سے ہی حل ہوگا۔سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ تبديلی کے نام سے اب ہميں چڑ ہوچکی ہے۔