یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہے : عاصم افتخار

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ مکمل طور پر فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیف میں پاکستانی طلبا کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن سیل نمبر +380681734727 پر بھی دستیاب ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انخلا کے لیے جلد از جلد ٹرنوپل پہنچ جائیں۔ Ternopil میں فوکل پرسن کے سیل نمبرز +380632288874 اور +380979335992 ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور کھارکیو سے Lviv اور Ternopil تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔جن شہروں میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے، سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی کنسلٹنٹ کو نقل و حمل کا انتظام کرنے اور طلبا کو Ternopil لانے کا کام سونپا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے