ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک نظریاتی، فکری سیاسی کارکن وطن دوست رہنما تھے،حاجی لشکر ی خان رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکر ی خان رئیسانی نے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک نظریاتی، فکری سیاسی کارکن وطن دوست رہنما تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ان کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق سینیٹر ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک بزرگ اور شفیق انسان تھے اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے، نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے