بلوچستان کے مسائل حل کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا،سردار یار محمد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیا جاسکے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی قلات ڈویژن کے آرگنائزر سردار نور احمد بنگلزئی سے علاج کے بعد کوئٹہ واپسی پر مزاج پرسی کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک بہادر خان بنگلزئی،سردار اورنگزیب رخشانی، ٹکری منیر احمد بنگلزئی، ٹکری، ٹکری رمضان، ٹکری نواب خان بنگلزئی، ڈاکٹر عبدالحکیم کھوسہ، رئیس ودود دہوار، حاجی محمد عظیم محمد شہی، میر ظہور احمد بنگلزئی، میر آزاد خان بنگلزئی، میر اکرم بنگلزئی، میر رشید بنگلزئی، میر اسلم بنگلزئی، حاجی ایوب بنگلزئی، میر سہراب خان بنگلزئی، حاجی عبدالغفور، حاجی بلال بنگلزئی، حاجی غوث بخش بنگلزئی، حاجی اعتبار، زین الدین دہوار، میر صلاح الدین رند سمیت دیگر قبائلی،سیاسی و سماجی عمائدین بھی موجود تھے۔ سردار یار رند جمعہ کو سردار نور احمد بنگلزئی کی رہائش گاہ پر ان کی علاج کے بعد کوئٹہ واپسی پر مزاج پرسی کے لئے پہنچے اور ان سے ون ٹو ون ملاقات کی ملاقات میں ملکی، بلوچستان کی قبائلی و سیاسی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صورتحال اور حالات کی بہتری کے لئے ہم سب کو ملکر اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے مسائل کے حل کو ممکن بنایا جاسکے، اس موقوع پر سردار نور احمد بنگلزئی نے سردار یار محمد رند اور ان کے ہمراہ آنے والے دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کو مشترکہ طور پر حل کرنے اور صورتحال کی بہتری میں اپنا کردار اد اکرنے کے عزم کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہمارا گھر ہے ہم نے تمام مشکلات سے صوبے اور لوگوں کو ملکر نکالنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے