کسی خودمختار ملک پر حملہ بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزارت خارجہ کا یوکریرائن پر روس کی جانب سے حملے و جارحیت و سول آبادی کو نشانہ بنانے کے عمل پر اپنا ردعمل نہ دینا بہت سارے شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے، یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ حکومت و پارلیمنٹ کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اس کی مذمت کرنی چاہیے کسی ملک سے نئی دوستی ہمیں انسانیت کی ہم دردی سے نہ روکے،ہم ہر ملک کے اندر بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ کسی خودمختار ملک پر حملہ بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے،ہم نے ہمیشہ روس سمیت و امریکہ کی کسی بھی ملک کے اندر براہ راست مداخلت و فوجی کشی کی مذمت کی ہے اور اب بھی ہماری زبانیں گْنگ نہیں ہونی چائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے