اپوزیشن بھی حکومتی اقدامات ولوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)۱میرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت میں شامل چینی،پٹرول،آٹا،گھی سمیت دیگر مافیازکی وجہ سے عوام کو ریلیف کم اور مافیازکو زیادہ منافع وفائدہ پہنچ رہا ہے حکومتی سطح پر بدترین بدعنوانی کی وجہ سے ترقیاتی کام،دفاترمیں آفیسرودیگر عملے میں دیانت داری وایمانداری ختم ہورہی ہیں۔بلوچسان میں بدامنی حکومتی وسیکورٹی فورسزکی ناکامی ہے۔سیکورٹی انتظامات ایف سی وفوج کے بجائے لیویزوپولیس کے حوالے کیے جائیں۔حکمرانوں کے قول وفعال میں تضا ہے حکومت واپوزیشن آپس میں ملے ہوئے اگر اپوزیشن میں اخلاص ودیانت داری ہوتی توحکومت کے عوام دشمن بلزپاس نہیں ہوسکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی عوام کوسننے والا عوامی مسائل حل کرنے عوام کو ریلیف دینے والا کوئی نہیں۔نااہل ناکام حکمرانوں کا اصل ہدف پٹرول مافیا،چینی مافیا،گھی مافیااور حکمرانوں کی صفوں میں شامل دیگر مافیازکو فائدہ پہنچاناہے۔اپوزیشن بھی حکومتی اقدامات ولوٹ مار میں برابر کے شریک ہیں۔احتساب ادارے بھی ذاتی پارٹی مفادات کیلئے استعمال ہورہے ہیں ملک میں کوئی انصاف عدل نہیں۔ہرطرف لوٹ مارجاری ہے جماعت اسلامی لوٹ مار،موروثیت،فرقہ واریت سے پاک،ملک گیر منظم عوامی خدمات سے سرشار پارٹی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ لٹیروں کو قرارواقعی سزاملیں اوران سے قومی دولت برآمدکرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے احتساب صرف سیاست دانوں کا نہیں ہر لٹیرے کا ہونا وقت کی اہم ضرورت اورترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے۔ بلوچستان کے حقوق کے حصول،دیانت دار حکومت کے قیام اور مظلوم عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں ہرطرف اندھیر نگری،بدعنوانی بدامنی اورحکومتی بے حسی ہیں،جماعت اسلامی نے ملک بھر میں 101مقامات پر عوامی احتجاجی دھرنے شروع کردیے ہیں بلوچستان میں بھی مختلف مقامات پر دھرنے ہورہے ہیں انشاء اللہ ان دھرنوں کی بدولت حکمرانوں کے غلط ارادے ناکام اور عوام کو بنیادی انسانی حقوق ملنے کی راہ ہموار ہوگی قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے