ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے،اصغر خان اچکزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی زبان بند ی کی کوشش کر رہی ہے،ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے،اکثیر یت کی دعویدار حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے، یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حق بات کرنیوالوں کی زبان بندی کی جارہی ہے منتخب رکن اسمبلی تک کو ضمانت ملنے کے باوجود مختلف کیسز بنا کر پابند سلاسل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء،سیاسی کارکنوں سمیت کئی افراد لاپتہ کئے گئے ہیں صحافیوں کی آزادی کو بیک جنبش قلم سلب کردیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان کے بڑوں کا جس طرح کا کردار ہے انہی اقتدار کے تحت صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی چل رہے ہیں پی ٹی ائی کی پالیسی یہ ہے کہ قومی اسمبلی،سینیٹ کے ہوتے ہوئے بھی آرڈیننس کے ذریعے قوانین منظور کروائے جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ارکان اسمبلی اسمبلی میں بات نہیں کر سکتے تو انکے پاس دوسرا کونسا فورم ہوگا صحافت پر پابندی سے معاشرے میں انتشار پھییلے گا انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر پر چھڑپیں ہورہی ہیں،ٹی ٹی پی سے افغان طالبان کے ذریعے مذاکرات کئے جارہے ہیں کیا ہم سانحہ اے پی ایس سمیت تمام واقعات بھول چکے ہیں انہوں نے کہا کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے جارہاتھا اور ہمارے وزیراعظم وہاں موجود تھے حکمران ملک کو کس طرف لیکر جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صحافی برداری کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی صحافت کو سلب کرنے کی مذمت کرتی ہے۔