بلوچستان حکومت کا ماسک نہ پہننے پر 300 روپے جرمانے کااعلان
کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک نہ پہننے پر 300 روپے جرمانے کااعلان کر دیا ۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں بڑھنے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلوچستان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر جرمانےکی تجویز بھی ہے، بلوچستان میں دفاتر میں ملازمین کی شرح 50 فیصد تک کرنےکی بھی تجویز ہے، کورونا کی دوسری لہر سے مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔