سی پیک سب سے پہلے گلگت بلتستان میں شروع ہوناچاہیے تھا: بلاول بھٹو

ہنزہ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کی سازش کر رہی ہے۔

ہنزہ میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے 15 نومبر تک گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ رہنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سب جان لیں وہ گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتار کرنا ہو گا، کسی کو گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حکومت کو اب گھر جانا ہی ہو گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سب سے پہلے گلگت بلتستان کےعوام کو سی پیک سے فائدہ ہونا چاہیےتھا،آپ سی پیک کے دروازے پر ہو اور آپ کو پوچھنا پڑ رہا ہے کہ سی پیک کہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کو حق ملکیت دلوانا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان کے نمائندے کو قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بٹھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دلائی، پیپلزپارٹی نےایف سی آر نظام کا خاتمہ کیا، ہم نے گلگت بلتستان کو صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو، بی بی شہید کے نامکمل مشن کو مل کرمکمل کریں گے، گلگت بلتستان کےعوام کو روزگار دلوائیں گے، امید رکھتا ہوں کہ یہاں کے عوام ہمارا ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ہر عورت بینظیر بننے کو تیار ہے، یہاں کے عوام کی محنت کی وجہ سے پی پی کامیاب ہوئی،آپ کے ووٹ کے بغیر عوامی نمائندہ نہیں آسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی شہید اور بھٹو شہید نے آپ سے کیے تمام وعدے پورے کیے، میں بھی آپ سے کیے اپنے تمام وعدے پورے کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے