بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعدکل سہ پہر تین بجے ہوگا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل افراد باہم معذوری کے لئے آسا نیاں پید اکر نے کی بابت محکمہ سما جی بہبود کی جانب سے کئے گئے اقدامات، رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے سول ہسپتال کوئٹہ میں خراب مشینوں کو درست کر نے اور مزید طبی سہو لیات فراہم کی بابت اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے اجلاس میں اپو زیشن لیڈر ملک سکند خان ایڈوکیٹ بلو چستان پولیس اور لیویز فورسز کی تنخواہوں میں بھی 15فیصد اضا فے کے فوری اعلان اور مطلو بہ فنڈز صوبے کو فراہم کر نے کو یقینی بنانے، ارکان صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، شاہینہ کاکڑ صحا فی اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعہ سزاد ینے، رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلو چ رخشان یو نیورسٹی کے قیام،رکن صوبائی نصر اللہ خان زیرے نر سنگ کے شعبوں میں صوبے کے مقامی امیدواروں کو تر جیح دینے کو یقینی بنا نے سے متعلق الگ الگ قرار دایں اد پیش کریں گے،اجلاس میں محکمہ بلدیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔