کوئٹہ،میٹروپولیٹن ملازمین کا ہڑتال ختم اور شہرمیں صفائی شروع
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر ) میٹروپولیٹن کوئٹہ کی ایڈمنسٹریٹر شوکت علی کی سربراہی میں ہڑتالی ملازمین سے کامیاب مزاکرات کے بعد بدھ کو انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے مذاکرات میں میٹروپولیٹن ملازمین کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ کم سے کم 20 ہزار روپے مقرر کردی گئی
اس کے علاوہ میٹروپولیٹن ملازمین کے تمام واجبات بھی ریلیز کردیئے گئے جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کے جون تک تنخواوں کی ادائیگی کیلئے رقم بھی مختص کرنے کی یقین دہانی کردی گئی ایڈمنسٹریٹر شوکت علی نے کہا کہ ملازمین کے اوور ٹائم بھی دیئے جائیں گئے۔ ا س کے بعدہڑتالی ملازمین نے آج سے دوبارہ کوئٹہ شہر میں صفائی کا کام شروع کر دیا اس امید کے ساتھ کہ ایڈمنسٹریٹر کی سربراہی میں تمام مطالبات پر عمل درآمد ممکن بنا یا جاے گا
یاد رہے کہ میٹروپولیٹن کے ملازمیں گذشتہ دوہفتوں سے نہٍصرف ہڑتال پر تھے بلکہ انہوں نے کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی کا کام بھی چھوڑ دیا تھا ان ملازمین کا کہنا تھا کہ انہیں گذشتہ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں اور وہ مجبور ہوکر نہ صرف سڑکوں پر نکل آے ہیں بلکہ کام او اوزار بھی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد ان ملازمین کے کوئٹہ میں ریلوں اور احتجاجی مظاہرون کا سلسلہ شروع کیا جو آج تک جاری رہا
اس دوران انکے نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے کہئ دور بھی ہوے جبکہ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو پہلے ہی ان ملازمین کے لیے تین ماہ کی تنخواہوں اور دیگراخراجات کے لیے فنڈز ریلز کرنے کے احکامات صادر کر چکے تھے تاہم ہڑتالی ملازمین بضد تھے کہ انہیں ایک سال کی تنخوا اور دیگر اخراجات کے فنڈز درکار ہیں جس پر مذاکرات چلتے رہے جو بالاآخر آج کامیابی سے ہمکنار ہوے اور شہری ایک عذاب سے نکل گئے