ژوب ،سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 اشتہاری ملزمان ہلاک
ژوب (ڈیلی گرین گوادر)سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں سی ٹی ڈی کی ٹیم نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، تاہم کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے چاروں ملزمان اشتہاری تھے۔
دوسری جانب مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے، اور کوئٹہ نیشنل ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔