بلو چستان میں کورونا وائرس کے10نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 35294ہو گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے10نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35294ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کو رونا وائر س کے 10نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35294 ہو گئی ہے, رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 21افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد34747ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 173ہے جن میں سے6ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے6کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح3.09فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے324ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10 افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ134افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے374اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے