آرمی چیف نے براق کومبیٹ سکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے براق کومبیٹ سکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے گوجرانوالہ کا دورہ کیا گیا ہے جہاں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے براق کومبیٹ سکلز ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا ہے۔

اس ضمن میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کا مقصد براق کے عملے کی استعداد کو جارحانہ آپریشنز میں مزید نکھارنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران دورہ آرمی چیف کو سینٹرل کمان فارمیشنز کے آپریشنل، انتظامی و تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب دورے میں آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشنز کی مربوط تربیتی مشقیں دیکھیں جبکہ تربیتی مشقوں میں آرمرڈ، آرٹلری، انجینئرز، میکنائزڈ انفنٹری کے دستوں نے جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے اسٹرائیک فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے عزم کو سراہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے