خضدار،1 شخص کی خود سوزی ،علاج کیلئے کوئٹہ ریفر

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میونسپل کارپوریشن کے مستقل ملازم چوکیدار جلیل احمد ولد بیگ محمدساکن کھنڈ خضدار نے خود سوزی کی ہے بے ہوشی کی حالت میں انہیں ایمرجنسی لایا گیا ہے ابتدائ طورپر خود سوزی کی وجوہات سامنے نہ آسکی ایمرجنسی میں طبی امداد دینے کے بعد مزید انہیں علاج ومعالجہ کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔میونسپل کار پوریشن خضدار کا ملازم جلیل احمد شاہوانی نے پیر کے روز میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں دورانِ ڈیوٹی اپنے آپ کو آگ لگا کر خود کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا، یاد رہے کہ خضدار کے تحصیل وڈھ میں دو روز قبل ایک شخص نے خود پر فائر کرکے خود کشی کی تھی جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا تھا، جس کا ایک وصیت نامہ بھی سامنے آیا جس میں وہ اپنے آپ کو لو گوں کا مقروض ظاہر کیا تھا ان دوواقعات پر خضدار تحصیل زہری کے رہائشی عطاء اللہ زہری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ خضدار میں منشیات کی خرید و فروخت کافی حدتک زیادہ ہوچکی ہے عام لوگ خصوصاً نوجوان نشے کے عادی بن رہے ہیں اور پھر انہیں نشہ نہیں ملتا تو وہ خود کشی پر مجبور ہوجاتے ہیں،انہوں نے گزشتہ دو روز کے دوران واقعات کو بھی منشیات کا شاخسانہ قرار دیا ہے، پیپلز پارٹی خضدار کے رہنماء ڈاکٹر حضور بخش زہری نے کہاہے کہ جس نے منشیات فروشوں کا دفاع کیا اور ان کا سہولت کار بناقیامت کے روز تعاون کرنے والے لوگ بھی اسی طرح آگ میں جلتے رہیں گے جس طرح ایک نوجوان جلیل احمد نے اپنے آپ کو آگ لگا دی ہے، خضدار کے شہری محمد نعیم نے منشیات کی لت لگنے سے خود کشیوں کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے خبروں کو ہائی لائٹ کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے