پاکستان روس سے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، حاجی محمد خان

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے وزیر اعظم عمران خان کے 23فروری سے دورہ روس کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے دوران دو طرفہ تعلقات مستحکم اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے کئی اہم شعبوں میں معاہدوں سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا،پاکستان روس سے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ دورے سے ماضی کی تلخیاں دور اور اچھے روابط کے شروعات ہونگی،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہی معلوم نہیں بغیر کسی ایجنڈے کے ملک میں تحریک چلاکر ملک کو ترقی کے ثمرات سے محروم کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہیں،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے، ملک میں جمہوریت کو فروغ مل رہا ہے کوئی کام آئین کے دائرے کار سے باہر کا سوچ بھی نہیں سکتے،ملک میں صدارتی نظام کی باتیں محض مفروضوں پر مبنی ہیں،ملک میں پارلیمانی نظام کے تحت تمام ادارے کام کررہے ہیں،حکومت فوج عدلیہ سمیت تمام ادارے آزادی کے ساتھ مکمل فنکشنل طور پر اپنی خدمات بخوبی سرانجام دے رہے ہیں، کوئی ادارہ کسی اور ادارے میں مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں اور اپنی آئینی معیاد پوری کرینگے جس سے جمہوریت اور اسمبلیاں مضبوط ہونگی،ملک میں اپوزیشن صرف کرسی تک پہنچنے اور کرپشن دوبارہ شروع کرنے کیلئے تحریک چلا نا چاہتی ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے حکومتی اتحادیوں کے چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور ہمارے بعض تحفظات وزیر اعظم کے علم میں ہیں جن کو انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، تمام اتحادی حکومت کا آخری وقت تک ساتھ دیتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے اور ہمیں اسکا احساس بھی ہے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی عالمی منڈی میں تیل کی پرائسز بڑنے کی وجہ سے ہمیں بھی مجبوری کے طور پر بڑہانی پڑی،ہم عوام کے مشکلات کو سمجھتے ہیں اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں،عوام کے مشکلات کو کم کرنے کیلئے کئی بڑے عوامی فلاحی منصوبے شروع کئے گئے ہیں،بلو چستان میں احساس صحت کارڈ کا جلد اجراء کیا جارہا ہے،صوبے میں نارتھ اور ساوتھ رینجز میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا جلد آغاز سے بلوچستان دیگر ترقی یافتہ صوبوں کے برابر اجائیگا،حکومت سیندک پروجیکٹ میں بلوچستان کی حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لے رہی ہے کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے