صحافی محسن بیگ پر ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد(ڈیلی گرین گواد) اسلام آباد پولیس نے صحافی محسن بیگ کے خلاف غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا جب کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے محسن بیگ کو مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

صحافی محسن بیگ کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دوران ریمانڈ محسن بیگ نے انکشاف کیا کہ جس پستول سے انہوں نے فائر کیے وہ ان کے گھر پر ہے، ہمراہ جا کر برآمد کروا سکتاہوں، پولیس ٹیم محسن بیگ کو ان کے گھر لے کر گئی تو انہوں نے گھر کے بالائی منزل پر اپنے رہائشی کمرے میں بیڈ کے سائڈ ٹیبل کی دراز سے 30 بور پسٹل نکال کر پولیس کے حوالے کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پسٹل کو ان لوڈ کرنے پر دو راؤنڈز برآمد ہوئے تاہم پسٹل کے حوالے سے محسن بیگ کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کرسکے۔ ملزم محسن بیگ نے ناجائز پستول اپنے قبضے میں رکھ کر جرم کا ارتکاب کیا ہے جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے محسن بیگ کو غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ڈیوٹی جج شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے محسن بیگ کو مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ محسن بیگ پہلے ہی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے