بلوچستان بھر سے لوگ جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،رحمت صالح بلوچ
تربت (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے صدر، سابق صوبائی وزیرمیر رحمت صالح بلوچ کا ملائی بازارتربت کا دورہ، نیازاحمد سمیت درجنوں سیاسی کارکنان نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر، سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ، ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، مرکزی کمیٹی کے رکن نثار احمدبزنجو،رکن مرکزی کمیٹی محمد جان دشتی، ڈاکٹر محمد نوربلوچ،واجہ ابوالحسن بلوچ، ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم، ورکنگ کمیٹی کے رکن فدا جان بلیدی، نثار احمد،حاجی رحیم بخش چیف، عبدالواحد اور حفیظ علی بخش نے ملائی بازار تربت کا دورہ کیا جہاں معروف شخصیات نیاز احمد، نیک محمد، لیاقت، قریش، الہٰی بخش، رفیق احمد، تنزیر احمد، ذوالفقار، سلیم صغیر احمد صالح محمد اور ذاکر احمد نے خاندانوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی،نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے بلوچستان بھر سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو قوم کی حقیقی معنوں قومی، سیاسی اور آئینی حقوق کی جدوجہد کررہی ہے،مرکزی کمیٹی کے رکن، مکران ریجنل سیکرٹری برائے مکران واجہ ابوالحسن نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، سٹی پروجیکٹ اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور آئین اور قانون کی بالادستی، حقیقی وفاقی اور جمہوری نظام کا قیام ہے،نیشنل پارٹی نے تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر پرائمری اسکولوں سے لیکراعلیٰ تعلیمی ادارے بنائے جبکہ مخالفین نے ہر گھر میں تین تین نوکریوں کا وعدہ کرکے عوام کو دھوکہ دیا، گزشتہ چار سالوں میں اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذرہو چکے ہیں،نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کومبارکبادپیش کی۔