موسی بلوچ،غلام نبی مری اورنوابزادہ لشکری رئیسانی کے خلاف درج مقدموں کو واپس لیا جائے،ڈاکٹرشہناز نصیربلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی ای سی کی ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹرشہناز نصیربلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا گیا آپ کی پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے ممبر اور ضلعی صدر غلام نبی مری،نوابزادہ حاجی میر شکری رئیسانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور اس کے بعد انہیں اشتہاری قرار دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز بلند کی ہے اور جدوجہد کی ہے تاکہ ان کی بازیابی ممکن ہوسکے،بیان میں کیا گیاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور دیگر تمام رہنماؤں نے مختلف اوقات میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور تمام فورمز میں آواز بلند کی ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے پارلیمنٹ،سپریم کورٹ اور دیگر ہر فورم پر آواز بلند کی تاکہ لاپتہ افراد اپنے گھروں کو پہنچ سکیں، پارٹی اپنے اصولی موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی، چاہے پارٹی رہنماؤں کے خلاف جتنی بھی ایف آئی آر کاٹنی ہیں کا ٹ لیں ایسے اقدامات سے ہم ڈرنے والے نہیں،بیان میں کہا گیا کہ موسی بلوچ اور غلام نبی مری اور دیگر کے خلاف درج مقدموں کو واپس لیا جائے۔