میونسپل ایمپلائزیونین ڈیرہ اللہ یارکا تنخوائیں نہ ملنے کے خلاف کل سے کام چھوڑہڑتال کا اعلان

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) میونسپل ایمپلائز یونین ڈیرہ اللہ یار نے فنڈز کی بندش اور تنخوائیں نہ ملنے کے خلاف آج جمعہ سے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا،میونسپل ایمپلائز یونین ڈیرہ اللہ یار کے صدر شفیع محمد کٹوہر نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار سلیم خان ڈومکی اور ڈپٹی کمشنر سمیت بالا افسران کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کو گزشتہ سات ماہ سے فنڈز کی ادائیگی نہیں کی جا رہی اور تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں جس کے باعث میونسپل کارپوریشن شدید مالی بحران سے دوچار اور ملازمین پریشانی کا شکار ہیں،درجہ چہارم کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے سخت تنگدستی کا شکار ہوچکے ہیں انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں،انہوں نے لکھا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے باوجود فرائض کی ادائیگی سے کنارہ کشی نہیں کی شہر میں صفائی ستھرائی سمیت نکاسی آب اور میونسپل سروسز کی فراہمی کے فرائض سرانجام دیتے رہے،اب حالات انتہائی مخدوش ہوچکے ہیں بغیر تنخواہوں اور فنڈز کے مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے