میٹروپولیٹن کا اسٹاف تنخواہ نہ ملنے پرفا قے پرمجبور ہوگیا ہے، میر یونس بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ نے کہاہے کہ میٹر وپو لیٹن کا اسٹاف تنخواہ نہ ملنے پر فا قے پر مجبور ہو گیا ہے، خاص طورپر و ہ ملا زمین جو کہ ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ایک محنتی قابل آفیسر ہیں انکی کو ششوں سے یونین اور میٹر و انتظامیہ مل کر چیف سیکر ٹری بلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستان خصوصی اقدامات کر کے میٹر وپو لیٹن کے ملازمین کے جائز مطالبات حل کریں، انہوں نے کہاکہ کار پو ریشن وہ ادارہ ہے جو کہ 40لاکھ کی آبادی کو بوجھ مختصر اسٹاف کے ذریعے اٹھا رہا ہے اسٹاف نہ ہو نے کے برابر ہے، مشینری ہما رے دور میں کارپو ریشن کو ملی مگر عملہ نہیں ہے پھر بھی کوئٹہ پاکستان کے کہیں شہروں سے زیا دہ صاف ہے، انہوں نے کہاکہ جدید مشینری میٹر پو لیٹن میں موجود ہے اسکے صحیح استعمال کے لئے ٹیکنیکل اسٹاف، ڈرائیور فوری طوپر بھر تی کئے جائیں، انہوں نے کہاکہ موجودہ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئے ان سے کام لیا جائے اور فوری طورپر تنخواہ دے کر انکی ضر وریات پوری کی جائیں اس طر ح کا رپو ریشن کے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو گی اور شہر صاف ستھرا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے