اسلام آباد مہنگائی مارچ سے پہلے ہی حکومت کے وزراء کے پاوں لڑکھڑانا شروع ہوگئے ہیں، سرداریعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے سے زائد کا اضافہ غریب عوام کوزندہ مارنے کے مترادف ہے،عمران خان جاتے جاتے ملک سے غریب کو بھی ختم کرنا کا پلان پر عمل پیرا ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کوریلیف دینے کے بجائے مہنگائی میں اضافے پر بضد ہیں، عوام کا چین اور سکون مہنگائی نے چھین لیا ہے پی ڈی ایم پیٹرولیم مصنوعات میں من مانے اضافے کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین سے کھلواڑ کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی ملک میں صدارتی نظام کی آئین میں کوئی اجازت ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے کوششیں بارآور ثابت ہونگی،مسلم لیگ کی چوہدری براداران ملک اور قوم کے بہتر مفاد کے خاطر شہاز شریف کے عدم اعتاد کے درخواست پر بڑے پن کا مظاہرہ کریں یہ حکومت مزید برقرار رہی تو ملک سیاسی معاشی بحرانوں میں مزید مبتلا ہوجائیگا،انہوں نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم کے اسلام آباد مہنگائی مارچ سے پہلے ہی حکومت کے وزراء کے پاوں لڑکھڑانا شروع ہوگئے ہیں ممکن ہے کہ ہمارے مارچ سے قبل ہی عمران خان صدر کو اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی سمت ہی معلوم نہیں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر موڑ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے،انہوں نے کہا کہ اسد عمر اور شیخ رشید احمد پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے پر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں لاکھوں افراد کے سامنے یہ وزراء اور حکومت ریت کی دیوار ثابت ہونگے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں قربت بڑ رہی ہے جو کہ نیک شگون ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے جس سے ہمارا مطالبہ حل ہوجائیگا،انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن پارلیمان کے اند ر اور باہر بھی متحد ہوچکی ہے اور مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے،انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جس کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا،انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رہنے دیا جاتا تو آج ملک کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، انہوں نے کہا کہ آئندہ لوٹوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی گی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتی ہے اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا،ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے،انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے