آج کل حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہے : سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی وسینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے آج کل اپنی کابینہ کو نہ گھبرانے کا مشورے دے رہے ہیں، آج کل حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہے۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی، بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف پیپلزپارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے جا رہی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے