مشکوک ٹرانزیکشن کیس:سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس درخواست میں درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 24 نومبر تک توسیع کر دی۔

دوران سماعت سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ جب درخواست دائر کی گئی تھی تب آصف زرداری بیمار نہیں تھے، وہ بعد میں بیمار ہوئے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ضمانت کی درخواست میں میڈیکل گراؤنڈ بھی شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے فاروق ایچ نائیک کو آئندہ سماعت تک ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر سابق صدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کر لی۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری کے خلاف مبینہ میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے گواہ ایڈیشنل رجسڑار ایس ای سی پی نعیم خان کا بیان مکمل نہ ہو سکا۔

دوران سماعت آصف زردادی کے وکلا نے نیب کی جانب سے پیش کردہ دستاویز پر اعتراض اٹھایا گیا۔ احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 10 نومبر تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت شریک ملزمان کے وکلاء نے استدعا کی کہ ٹرائل کا عمل 17 نومبر تک ملتوی کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔ ٹرائل کے عمل کو آگے بڑھانا ہے،احتساب عدالت اسلام آباد جج

احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

دوران سماعت عبدالغنی مجید کے وکیل نے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کی جائے، ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے۔ اس پر جج نے کہا کہ اس کیس میں گواہ کا بیان تو ریکادڈ کروانے دیں۔احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین ریفرنس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے